لندن جانے والی ایرانڈیا کے دو طیاروں کو دھمکیاں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کو ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ ایرانڈیا کے دو فلائیٹس کو دھماکہ سے اڑایا جائے گا۔ کل لندن کیلئے پرواز کرنے والے دو طیاروں کو مار گرانے ممنوعہ موافق خالصتان تنظیم جسٹس فار سکھ نے یہ کال کرکے دھمکی دی۔ اس نے کہا کہ دہلی سے پرواز کرنے والے طیاروں کو برطانیہ کے دارالحکومت میں اترنے نہیں دیا جائے گا۔ دہلی پولیس آفیسر راجیو رنجن نے کہاکہ ہمیں 5 نومبر کو پرواز کرنے والے دو طیاروں کے تعلق سے دھمکیاں وصول ہوئی ہیں۔ اس دھمکی کے بعد ایرپورٹ سیکوریٹی میں اضافہ کیا گیا۔