لندن: شمالی لندن کے ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک جنونی شخص تلوار لیکر سڑک پر آگیا، جس نے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ جنونی شخص کے تلوار کے حملے سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔میئر لندن صادق خان کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔اس سے قبل امریکہ کی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے جوابی فائرنگ میں ملزم کو بھی ہلاک کردیا۔