لندن سونے کے ٹوائلٹ کی چوری

   

Ferty9 Clinic

لندن 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے آ کسفورڈ شا ئر میں واقع بکنگھم پلیس کی نمائش میں رکھے گئے 18 قیراط سونے سے تیار‘امریکہ’ نام کے قیمتی ٹوائلٹ کا سرقہ ہوگیا ۔ ٹیمز ویلی پولیس نے بتایا کہ ہمیں چوری کی اطلاع ملی۔ اٹلی کے آرٹسٹ موریجیو کیٹلان نے نمائش میں اس ٹوائلٹ کو رکھا تھا۔ جمعرات کو نمائش عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا تھا اور ٹوائلٹ کی قیمت 35.5 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ 2017 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس ٹوائلٹ کو دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ چوری میں عمارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔