نئی دہلی: لندن سے پیر کی شب دہلی پہنچنے والے پانچ مسافرین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ مسافر گزشتہ رات ایئر انڈیا کی پرواز AI162 سے دہلی پہنچے تھے ۔ ان کی رپورٹ آر ٹی پی سی آر کی لازمی جانچ میں مثبت پائی گئی ہے ۔ اس پرواز میں 250 سے زیادہ مسافرین سوار تھے ۔