٭ لندن سے ایرانڈیا کی پہلی فلائیٹ پھنسے ہوئے 326 ہندوستانیوں کو لیکر اتوار کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچی۔ ایک دن قبل دبئی، کویت، مسقط، شارجہ، کوالالمپور اور ڈھاکہ سے 1373 ہندوستانی وطن واپس ہوئے۔ حکومت ہند نے بتایا کہ مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے 15000 ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے ایرانڈیا 7 مئی تا 13 مئی کے درمیان 64 فلائیٹس چلا رہی ہے۔