اندور، 24مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’وندے بھارت‘ مشن کے تحت آج 93مسافروں کو لیکر ایئر انڈیا کا خصوصی طیارہ لندن سے احمد آباد ہوتے ہوئے مدھیہ پردیش کے اندور ہوائی اڈہ پہنچا۔ بیرونیممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن لانے کی مہم کے تحت یہاں پہنچے ان 93مسافروں میں مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع کے مسافروں کے علاوہ دیگر ریاستوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔