لندن: میانمار کے سفارتخانے پر جونیئر اہلکاروں کا قبضہ

   

Ferty9 Clinic

لندن : برطانیہ میں میانمار کے سفیر کا کہنا ہے کہ فوجی حکومت نے انہیں لندن میں قائم سفارتخانے سے سبکدوش کر کے ان کا داخلہ بند کردیا۔ سبکدوش کر دیے جانے والے سفیر کیوا زوار مِن نے کہا کہ دفاعی اتاشے نے فوجی حکومت کی ایما پر کچھ دیگر اہلکاروں کے ساتھ مل کر عمارت سے پر قبضہ کر لیا اور ان کا داخلہ بند کر دیا۔میانمار میں یکم فروری کو فوجی قیادت کی طرف سے اقتدار پر قبضے نے ملک کے سفارتی حلقے کو تقسیم کیا اور اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر سمیت کئی سفیروں نے فوجی حکومت کی نمائندگی سے انکار کردیا تھا۔پچھلے ماہ برطانیہ میں متعین سفیر کیوا زوار مِن نے ایک بیان میں اپنی حکومت پر زور دیتے ہوئے نظربند رہنما آنگ سان سوچی اور سابق صدر ون منٹ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد فوجی حکومت نے انہیں واپس طلب کر لیا تھا۔