لندن/رانچی، 22 جنوری (یو این آئی) جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور رکنِ اسمبلی جھارکھنڈ کلپنا مرمو سورین وفد کے دیگر اراکین کے ساتھ بدھ کی دیر رات داووس سے لندن پہنچے ۔ لندن میں مقیم جھارکھنڈ کے اسکالرز اور ڈائسپورا کے دیگر اراکین نے لندن پہنچنے پران کا پُرجوش استقبال کیا ۔لندن پہنچنے پر جھارکھنڈ کے اسکالرز اور ڈائسپورا کے دیگر اراکین نے مسٹر سورین اور ان کی اہلیہ کلپنا مرمو سورین کا روایتی گیت و موسیقی کے ساتھ والہانہ استقبال کیا۔ مسٹر سورین نے کہا کہ آپ کے اس پرتپاک استقبال اور اعزاز سے میں بے حد متاثر ہوں۔ اپنے لیے آپ کی یہ محبت دیکھ کر میں فخر محسوس کر رہا ہوں۔لندن میں ہمارے لوگ جھارکھنڈ کا نام روشن کر رہے ہیں۔ آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔ جھارکھنڈ اسمبلی کی خواتین و ترقی اطفال کمیٹی کی چیئرپرسن اور جھارکھنڈ رکنِ اسمبلی کلپنا مرمو سورین نے کہا کہ میں ہیمنت جی اور وفد کے دیگر اراکین کے ساتھ دیر رات لندن پہنچی۔