لندن میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

   

لندن : جنگ مخالف تنظیموں کے زیر اہتمام برطانوی وزیراعظم سیر کئیر اسٹارمر کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلم کمیونٹی سمیت مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کردار ادا کرے، مظاہرین کی جانب سے برطانیہ کے مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔