لندن میں امریکی سفارتخانہ کے تالاب کا پانی سرخ ہو گیا

   

لندن : غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں امریکی سفارت خانے کے تالاب کا پانی خون جیسا سرخ ہو گیا، گرین پیس کے 5 کارکن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ برطانیہ میں ماحولیاتی تنظیم گرین پیس کے کارکنوں نے غزہ جنگ کے خلاف منفرد احتجاج کرتے ہوئے لندن میں واقع امریکی سفارت خانہ کے تالاب میں خون جیسا سرخ رنگ ڈال دیا، جس کے بعد پولیس نے تنظیم کے برطانوی سربراہ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گرین پیس کے مظاہرین نے اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف یہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے 300 لیٹر بایو ڈیگریڈیبل سرخ رنگ سفارت خانہ کے تالاب میں شامل کیا، جس کے بعد پانی کا رنگ خون جیسا نظر آنے لگا۔