لندن میں ایک بار پھر لاکھوں افراد کی فلسطین کے حق میں ریالی

   

Ferty9 Clinic

لندن: لندن میں ایک بار پھر لاکھوں لوگ فلسطین کے حق میں سڑکوں پر آگئے۔ ہائیڈ پارک سے اسرائیلی سفارتخانہ تک ریلی نکالی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق ریلی میں دو سے ڈھائی لاکھ لوگ شریک ہیں۔ لندن پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے ریلی کو روکنے کی کوشش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے دس افراد کو گرفتار کر لیا۔
جاپان میں نئے بھرتی فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت
ٹوکیو : جاپانی فوج میں نوجوان فوجیوں کی کمی کے باعث وزارت دفاع نے انوکھی ہدایات جاری کردیں، اب نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ملٹری میں شمولیت حاصل کرسکیں۔جاپان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جاپان کو چین اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے۔