لندن ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی عدالت نے ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ میں چاقو کی نوک پر ایک خاتون کی عصمت ریزی کرنے اور اسے لوٹ لینے والے ہندوستانی نژاد شخص کو 15 سال کی سزاء سنائی ہے ۔ دلجیت گریوال عصمت ریزی ، جنسی ہراسانی اور رہزنی کا خاطی پایا گیا ۔ عدالت نے کہا کہ 28 سالہ دلجیت نے ایک خاتون سے ملاقات کی جس کی عمر 30 سال ہے ۔ اس نے چاقو دکھاکر عصمت ریزی کی اور اسے لوٹ لیا ۔ ڈیٹکٹیو عہدیدار مارک پلمر نے عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ۔