لندن میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ

   

لندن : لندن کے نواحی علاقے سلاو میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل ہوگئی جومقامی وقت کے مطابق ووٹنگ صبح 10 بجے سے شام5 بجے تک منعقد کی گئی تھی۔خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا انعقادسکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کیا گیا جبکہ سلاو اور اس کے گردونواع کے 10 ہزار سے زاہد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔برطانیہ میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کے تیسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کی گئی۔اس موقع پر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہندوستان طاقت کے ذریعے سکھوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس کے علاوہ سارا دن سکھ رہنما آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی بلند کرتے رہے۔