لندن میں دو پولیس ملازمین چاقو سے حملہ میں زخمی

   

لندن : لندن پولیس نے کہا ہے کہ اس کے دو اہلکار چاقو زنی کی ایک واردات میں زخمی ہو گئے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق چاقو زنی کا یہ واقعہ جمعے کو سینٹرل لندن میں پیش آیا۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ’ان پولیس اہلکاروں کو صبح چھ بجے مصروف ترین سیاحتی مقام لیسٹر سکوائر میں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ ’اس کی دہشت گردی کے واقعے کے طور پر تحقیقات نہیں ہو رہیں۔‘ پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔