لندن میں رام داس اٹھاولے کو ’کوہ نور آف انڈیا‘ ایوارڈ دیا گیا

   

ممبئی ۔ 19 اگست (یو این آئی) ری پبلکن پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھاولے کو لندن میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ‘کوہ نور آف انڈیا’ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ویدانتا گروپ کے سربراہ اور معروف صنعت کار انیل اگروال کے ساتھ ساتھ ہندوجا گروپ کے سربراہ سنجے ہندوجا نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔ رام داس اٹھاولے کی شخصیت طویل عرصہ سے دلت، غریب، بہوجن اور محروم طبقات کے سماجی و معاشی حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے ۔