لندن میں سوئس ماہر امراض قلب کا نواز شریف کا معائنہ

   

لندن ۔23 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(نواز) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا سوئس ماہر امراض قلب نے معائنہ کیا۔ڈاکٹر الرچ سگوارٹ، ایوارڈ یافتہ کارڈیالوجسٹ (ماہر امراض قلب) میاں شریف (نواز شریف کے والد) کے ڈاکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ لندن میں شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کا معائنہ کیا تھا اور اب وہی مزید تجاویز دیں گے۔نواز شریف علاج کیلئے پاکستانی حکومت کی اجازت کے بعد ایرایمبولینس کے ذریعہ براہ قطر لندن روانہ ہوئے جہاں ان کے فرزند حسن نواز کے گھر پر ان کا علاج جاری ہے ۔