لندن میں سڑک حادثہ ‘ تلنگانہ کے 2 نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) لندن میں خوفناک سڑک حادثہ میں تلنگانہ کے 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی چیتنیا 23 سالہ ساکن نادرگل اور رشی تیجا 21 سالہ ساکن اُپل دیگر 6 ساتھیوں کے ساتھ دو کاروں میں ساؤتھ اینڈ سمندر جارہے تھے کہ کار آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں چیتنیا اور رشی تیجا شدید زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئے۔ چیتنیا جو بی ٹیک کامیاب کے بعد 8 ماہ قبل ہی لندن گیا تھا جہاں وہ 11ford-Barking میں رہ رہے تھے۔ دیگر 6 زخمیوں کو بھی دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ تیز رفتار کار چلانے والے 23 اور 24 سالہ ڈرائیورس کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ش