لندن:سنٹرل لندن میں ’اسٹاپ دی وار، فلسطین سالیڈیرٹی کمپین‘ کے زیر اہتمام احتجاج کیا گیا جس میں شریک لاکھوں مظاہرین نے ’فری فری فلسطین‘ اور ’فوری جنگ بندی‘ کے نعرے بلند کیے۔لندن میں ہونے والے احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کب آواز بلند کرے گی؟انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ظالم افواج ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری۔شرکا نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم پر جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مقدمہ چلایا جائے۔ یہ احتجاج تجارتی مرکز بینک جنکشن سے پارلیمنٹ اسکوائر تک کیا گیا۔غزہ میں اسرائیلی افواج کی بربریت جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادت ہورہی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔دنیا بھر میں اس کے خلاف احتجاج جاری ہے۔