لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں14 دسمبر کو دوستوں کے ساتھ نائٹ آؤٹ کرنے کے بعد لاپتہ ہونے والا 23 سالہ ہندوستانی طالب علم مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس کے غوطہ خوروں کو گورشمن سنگھ بھاٹیہ کی نعش مشرقی لندن کے علاقے کینری وارف کی ایک جھیل سے ملی۔ برطانیہ کی میٹرو پولیٹن پولیس گورشمان کی آخری حرکات کے بارے میں معلومات کی اپیل کر رہی ہے۔ پولید عہدیدار سی سی ٹی وی فوٹیج، گواہوں سے پوچھ تاچھ اور فون اور مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں۔ مقامی پولیسنگ کے ذمہ دار ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ (ڈی سی آئی) جیمز کانوے نے کہا کہ گروشمان کی موت کو غیر متوقع سمجھا جا رہا ہے۔ اگرچہ اس کے مشتبہ ہونے کی کوئی تجویز نہیں ہے تا ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ تحقیقات میں اس بات کی تصدیق ہر ممکن حد تک مکمل کیا جائے۔