لندن میں مقیم ہزاروں یوروپی بچوں کو ملک بدر کیا جائے گا

   

لندن : یوروپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد کشیدہ صورتحال لندن میں مقیم ہزاروں یوروپی بچوں کو ملک بدر کئے جانے کا امکان ہے ۔ بلدیہ کی کونسلوں کی سرپرستی میں برطانیہ میں قائم سینکڑوں مختلف رہائش گاہوں میں ایسے ہزاروں بچے مقیم ہیں جن میں سے تقریباً 3700 بچے برطانوی نہیں ہیں بلکہ وہ یوروپی یونین کی رکن ممالک کے شہری ہیں ۔ ان تمام بچوں کو اب المناک صورتحال کا سامنا ہوگا اور انہیں لندن سے باہر کردیا جائے گا ۔