لندن، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منگل کو شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس شروع ہو نے جارہاہے ۔اس اجلاس میں ناٹو کے رکن ممالک کے رہنما کئی اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس کانفرنس کا موضوع ‘ناٹو انگوجس: انوویٹنگ دی الائنس’ ہے ۔ناٹو کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ اور دیگر رہنما تقریر کریں گے ۔اس کے بعد برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے ناٹو رہنماؤں کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا۔ شمالی اوقیانوس کونسل کے رہنماؤں کاسرکاری اجلاس چہارشنبہ کو ہوگا۔