لندن میں نواز شریف کا پی ای ٹی، سی ٹی اسکیان

,

   

لندن ؍ اسلام آباد ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق علیل وزیراعظم جو اس وقت لندن میں ہیں، ہاسپٹل میں ان کا پی ای ٹی اور سی ٹی اسکیان کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد اتنی کم کیوں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا نے نواز شریف کے شخصی معالج کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاعات دیں۔ 69 سالہ نواز شریف 19 نومبر کو بڑی تگ ودو کے بعد لندن روانہ ہوئے۔ ایک ایئر ایمبولنس کے ذریعہ انہیں لندن روانہ کیا گیا۔ قبل ازیں وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سات سال کی سزائے قید کاٹ رہے تھے لیکن ان کی صحت تشویشناک حد تک گرنے کے بعد ان کی پارٹی کے ارکان اور دختر مریم نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک روانہ کیا جائے۔ لندن کے گائیزکینسر سنٹر میں ان کا سی ٹی اسکیان کیا گیا جو گائیز اینڈ سینٹ تھامس ہاسپٹل، کنگز کالج لندن کے ہیمیٹولوجی کی نگرانی میں کیا گیا جس کے سربراہ ڈاکٹر عدنان خاں ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں اس بات کی توثیق کی۔