لند ن : برطانیہ میں مقیم پاکستان کے سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے افغان سیکورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب کی زیر قیادت 3 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجو دہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔افغان قومی سلامتی کو نسل کی جانب سے جاری ایک خصوصی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سادات نادری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ بعد ازاں ایک اور بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں باہمی احترام اور عدم مداخلت کی پالیسی سے فائدہ اٹھائیں گے اورجمہوریت کی مضبوطی دونوں پڑوسیوں کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔