لندن میں پاکستانیوں نے جن گن من گایا

,

   

Ferty9 Clinic

لندن: لندن میں چینی سفارتخانہ کے باہر منظم کئے گئے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ہندوستانیوں کے ساتھ مل کر جن گن من اور وندے ماترم گایا۔ دریں اثناء پاکستان کے انسانی حقوق کے ایک جہدکار عارف نے بتایا کہ اس نے اپنی زندگی میں پہلی بار جن گن من گایا۔ اس نے ہندوستانیوں کے ساتھ آواز ملاتے ہوئے بائیکاٹ چائنا اور چین مردہ باد کے نعرے لگائے جو دراصل چین کی پالیسیوں کے خلاف منظم کیا گیا احتجاج تھا۔