لندن میں ہندوستانی این آر آئیز کے زیر اہتمام بونال تہوار

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : این آر آئی گروپ تلنگانہ اسوسی ایشن آف لندن ( ٹی اے یو کے ) کے زیر اہتمام ویسٹ لندن کے سیان اسکول آڈیٹوریم میں روایتی انداز میں بونال تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ جس میں یو کے کے مختلف مقامات پر مقیم تقریبا 800 این آر آئیز نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہندوستانی نژاد ایم پیز ویریندر شرما ، سیما ملہوترہ ، روتھ گیاٹبری ، ہانسلو ڈپٹی مئیر رگھویندرا سدھو اور نمائندہ ہندوستانی ہائی کمیشن برائے لندن پریم جیت نے شرکت کی ۔ ٹی اے یو کے کے صدر پروترا کنڈی نے خیر مقدمی تقریر کی جب کہ پروگرام انچارج رتناکر کڈو ڈولہ نے پروگرام کو جاری رکھا ۔ اس تقریب لندن کی عوام نے بھی حصہ لیا جب کہ خواتین نے روایتی انداز میں مختلف راستوں بونم تھاسے ہوئے تھے ایم پی ویریندرا شرما نے اس موقع پر کہا کہ لندن میں تلنگانہ کی عوام نے ایک روایت قائم کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ہندوستان میں ابھرتی ہوئی ریاست ہے جو کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر بانی انیل کرماچلم ، صدر پاوتراکنڈی ، نائب صدر سواتی بڈگم ، چیرمین اڈوائزری بورڈ گوپال میکالہ ، نائب چیرمین مٹا ریڈی اور ٹی اے یو کے کے ارکان شامل ہیں ۔۔