لندن، 14 ستمبر (یواین آئی) لندن میں ہفتہ کو امیگریشن مخالف ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔دائیں بازو کے کارکن ٹومی رابنسن کی طرف سے بلائی گئی ریلی میں سڑکوں پر مظاہرین کا ہجوم امڑ پڑا۔ اس ریلی کو آزادی اظہار کے تحفظ کی کال کے طور پر بیان کیا گیا، لیکن اس دوران امیگریشن کا مسئلہ غالب رہا۔ مظاہرین نے بار بار ‘ہمیں اپنا ملک واپس چاہیے ‘ جیسے نعرے لگائے ۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ رابنسن برطانیہ میں دائیں بازو کے ایک ممتاز رہنما ہیں ۔
ایکواڈور میں سرکاری صدر دفاتر کی عارضی منتقلی
کوئٹو، 14 ستمبر (آئی اے این ایس) ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نابوا نے ہفتے کے روز ایگزیکٹو برانچ کے صدر دفاتر کو عارضی طور پر کوٹو پیکسی صوبے کے دارالحکومت لاتاکونگا شہر میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ یہ اطلاع سرکاری ریلیز می دی گئی ہے ۔ نوبوا نے ایک حکم نامہ میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد “لوگوں کے قریب جانا اور نچلی سطح پر ان کی ضروریات پر توجہ دینا” ہے ۔ حکم نامہ میں نائب صدر ماریا ہوزے پنٹو کو شمالی امبابورا صوبے کے شہر اوٹاوالو سے عارضی طور پر اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔