سال 1950 میں آر بی آئی سے اجرائی ، 1970 میں نوٹوں کی اجرائی بند
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : لندن میں ایک نیلامی میں 100 روپئے کا حج نوٹ 56,49,650 روپئے میں فروخت ہوا ۔ حج نوٹوں کا اجراء حج کے دوران کرنسی کے استعمال کو منظم کرنے کے اقدام کے طور پر شروع ہوا ۔ یہ منفرد نوٹ جو 1950 کی دہائی میں ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے جاری کیا تھا اس کا سیریل نمبر HA078400 ہے ۔ یہ نوٹ ایک الگ سیریز سے تعلق رکھتا ہے ۔ جسے ’ حج نوٹ ‘ کہا جاتا ہے ۔ یہ آر بی آئی نے 20 ویں صدی کے وسط میں حج کے لیے خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے ہندوستانی عازمین کی سہولت کے لیے متعارف کروائے تھے ۔ ان نوٹوں کا بنیادی مقصد باقاعدہ ہندوستانی کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے سونے کی غیر قانونی خریداری کو روکنا تھا ۔ ان نوٹوں کا ایک خاص HA سابقہ تھا جو انہیں معیاری کرنسی نوٹوں سے آسانی سے ممتاز بناتا ہے ۔ مزید برآں نوٹوں میں باقاعدہ ہندوستانی کرنسی نوٹوں کے مقابلے میں ایک الگ رنگ سکیم نمایاں تھی ۔ جب کہ وہ متحدہ عرب امارت ، قطر ، بحرین ، کویت اور عمان جیسے خلیجی ممالک میں قانونی ٹنڈر تھے ۔ وہ ہندوستان کے اندر استعمال کے لیے درست نہیں تھے ۔ 1970 کی دہائی میں بند کردیا گیا ۔ حج نوٹوں کا اجراء حج کے دوران کرنسی کے استعمال کو منظم کرنے کے اقدام کے طور پر شروع ہوا ۔ 1961 میں کویت نے اپنی کرنسی متعارف کروائی جیسے ہی دیگر خلیجی ممالک نے بھی اپنی کرنسی متعارف کروائی ان نوٹوں کی ضرورت آہستہ آہستہ کم ہوتی گئی ۔ 1970 کی دہائی تک حج نوٹوں کا اجراء مکمل طور پر بند کردیا گیا ۔ ان کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی وجہ سے آج ان نایاب نوٹوں کو جمع کرنے والوں کی طرف سے بہت زیادہ طلب کیا جاتا ہے ۔۔ ش