لندن میں 280 ماحولیاتی کارکنان گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں پولیس نے ماحولیات بحران پر احتجاج و مظاہرہ کرنے والے ماحولیات گروپ ’ایکسٹنکشن ربیلین‘ کے ایک بڑے احتجاج و مظاہرہ کے پہلے دن گروپ کے 280 کارکنان کو مرکزی لندن سے گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ماحولیات بحران کے سلسلہ میں مظاہرہ کرنے والے ایکسٹنکشن ربیلین کے 280 کارکنوں کو پیر کو گرفتار کیا گیاہے ۔ اس دوران ایکسٹنکشن ربیلین نے کہا ہے کہ ماحولیاتی بحران پر دو ہفتوں تک احتجاج و مظاہرہ جارہ رہیگا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کے ساتھ پیر کی صبح بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے ۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے پولیس کو مظاہرین کیخلاف سخت قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے ۔ایکسٹنکشن ر بیلین نے دعوی کیا ہے گرفتار کئے گئے لوگوں میں آکسفورڈ سے رٹائرڈ سماجی کارکن 81 سالہ سارہ لاسنبی بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملہ پر سماجی کارکنوں کا مظاہرہ جرمنی کے دارالحکومت برلن، ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم اور سڈنی میں بھی ہو رہے ہیں۔