لندن میں 500 ماحولیاتی کارکن گرفتار

   

لندن ۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) لندن میں موسمیاتی تبدیلی کیخلاف جلد از جلد کارروائی کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں مظاہرہ کر رہے ماحولیاتی گروپ ’ایکسٹنشن ربیلین‘ کے تقریبا 500 ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ’ایکسٹنشن ربیلین ‘نے پیر کو لندن سمیت یورپ کے کئی اہم شہروں میں مظاہر ے شروع کئے ۔ اس دوران مظاہرین سڑک پر خیمے لگا کر اس میں بیٹھ گئے جس سے ٹریفک متاثر ہو گئی اور پھر لا اینڈ انفورسمنٹ کے افسروں نے انہیں وہاں سے بھگایا۔