لندن : پولیس کے ہاتھوں قتل خاتون کا تعزیتی اجتماع و احتجاج

   

Ferty9 Clinic

لندن : قانونی رکاوٹوں کی پرواہ کیے بغیر، ہفتہ کی شام سینکڑوں افراد نے جنوبی لندن کے ایک پارک میں جمع ہو کر ایک پولیس آفیسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون سارہ ایورراڈ کی یاد میں ایک تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا۔ پولیس کی جانب سے کورونا پابندیوں کے سبب اس اجتماع کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر وہاں جمع افراد نے شدید احتجاج کیا۔ پولیس آفیسر وین کوزینس پر 33 سالہ خاتون سارہ ایورراڈ کے اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ سارہ 3 مارچ کی شب جنوبی لندن میں ایک دوست سے ملاقات کے بعد گھر کی طرف جا رہی تھیں کہ راستے ہی سے وہ غائب ہو گئیں۔ گذشتہ چہارشنبہ کو اْن کی باقیات جنوب مشرقی انگلینڈ سے 50 کلومیٹر دور ایک جنگل سے برآمد ہوئیں۔ لندن کا یہ پولیس اہلکارنے ہفتے کو پہلی مرتبہ عدالت میں حاضر ہوا تھا۔