لندن کا دورہ کرنے جگن نے سی بی آئی عدالت سے اجازت طلب کی

   

حیدرآباد ۔ 10۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نامپلی سی بی آئی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے افراد خاندان کے ساتھ دورہ لندن کی اجازت طلب کی ہے۔ جگن موہن ریڈی اپنی اہلیہ بھارتی کے ہمراہ 17 مئی کو لندن جانا چاہتے ہیں تاکہ اپنی دونوں دختران سے ملاقات کریں۔ سی بی آئی کے وکیل نے دورہ کی اجازت کی مخالفت کی اور کہا کہ جگن موہن ریڈی کے خلاف 11 مقدمات زیر دوران ہیں۔ انہیں بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ سی بی آئی نے بتایا کہ 15 مئی کو جگن کے مقدمہ کی سماعت مقرر ہے۔ جگن موہن ریڈی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نے عدالتی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے کئی بیرونی دورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستور نے بیرونی دورہ کا حق دیا ہے۔ سی بی آئی عدالت نے 14 مئی کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ 1