نئی دہلی: کفایتی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ محدود پرواز معاہدے کیلئے تحت یکم ستمبر سے لندن کیلئے پرواز شروع کرے گی۔اسپائس جیٹ کے صدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے کہا کہ کمپنی کو لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر یکم ستمبر سے سلاٹ مل گیا ہے۔ ایئرلائن کو فی الحال دو طرفہ معاہدہ کے تحت محدود پروازوں کے آپریشن کیلئے سلاٹ کا عارضی الاٹمنٹ ہواہے ۔
