لندن: جنوبی لندن کے نارتھ بریکسٹن اسلامک کلچرل سنٹر (مسجد) میں اسلام مخالف نعرے بازی کی گئی۔
اطلاع ہے کہ یہ نعرے ’اسپرے پینٹ‘ کے ذریعے پینٹ کیے گئے تھے۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ کے عہدیداروں نے بتایا کہ وہ تحقیقات کررہے ہیں کہ ان ’اسلامو فویا‘ نعروں کو کس نے پینٹ کیاہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس فعل میں قصوروار پائے جانے والوں کو کڑی سزا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے نفرت انگیز تبصرے معاشرے کے تمام طبقات کو متاثر کرتے ہیں۔
لندن کے مئیر جناب صادق خان نے بتایا کہ ان نعروں کو مٹا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مقامی رکن پارلیمان لیبر پارٹی کے رہنما فلورنس نے بھی اس واقعے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔