حیدرآباد28مئی (یو این آئی) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے حیدرآبادمیں بھی لندن کی طرز پر سیاحتی مقامات پر معلوماتی کیوسک لگانے کام کرنے مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی اور اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم ونسق اروند کمار کو ہدایت دی ہے ۔انوج گروارا نامی شخص نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم کے ٹی راما راؤ کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کے بیشتر مقامات پر آسان معلوماتی کیوسک لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، ورنگل اورتلنگانہ کے دیگر سیاحتی مقامات کیلئے یہ ایک اچھا خیال ہوسکتا ہے ۔اس میں اسٹریٹ میاپس، سمت وغیرہ ہوتے ہیں جس سے مشہور غذائی مقامات، قریبی شاپنگ کے مقامات اور عوامی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات ہوتی ہیں ۔ انہوں نے ان کیوسک کی ویڈیو اور تصویر کو بھی شئیر کیا۔اس ٹوئیٹ پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی اسی طرح کا کام کیاجائے گا۔