کوروناوائرس سے متاثرہ خاتون کو مرنے کی اجازت ہونی چاہئے : جج
لندن : برطانوی عدالت کے ایک جج نے لندن کی مسلم خاتون کو مرنے کی اجازت دینے کی رائے ظاہر کی ہے۔ اس کا کہنا ہیکہ کورونا سے متاثرہ خاتون کو جان بچانے والے آلات کے ذریعہ رکھا گیا ہے۔ آخر اسے کب تک یوں ہی رکھا جاسکے گا لیکن اس خاتون کے ارکان خاندان چاہتے ہیں کہ اسے زندہ رکھا جائے۔ یہ خاندان معجزہ کا منتظر ہے۔ حال ہی میں بچے کو جنم دینے والی ماں کو جسے زندگی بچانے والے آلات پر زندہ رکھا گیا ہے۔ ان کے خاندان کی خواہش کے برعکس مرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ جج کے اس تاثر کے بعد ارکان خاندان نے کہا کہ موت و حیات اللہ تعالیٰ کے بس میں ہے۔ اس کی اجازت کے بغیر روح پرواز نہیں ہوسکتی۔ کوویڈ کی مریضہ 30 سالہ خاتون گذشتہ ماہ بچہ کو جنم دینے کے بعد کوما میں چلے گئی تھیں۔ برطانوی ادارہ صحت ایم این ایس ٹرسٹ کے لیسٹر میں یونیورسٹی ہاسپٹل کی جانب سے کہا گیا ہیکہ مذکورہ خاتون کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں اور ان کیلئے بہتر یہی ہیکہ انہیں دیئے جانے والے زندگی بچانے والے آلات کو ہٹا دیا جائے۔
