لندن کی 9مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت

   

لندن ۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لندن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رواں سال رمضان میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے میٹرو کی رپورٹ کے مطابق تمام مساجد بند ہونے کی وجہ سے مقامی حکام نے لندن کے علاقے والتھم فارسٹ کی 9 مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لندن میں گزشتہ روز مغرب کی اذان دی گئی، جبکہ رمضان میں جمعہ کی نماز کی اذان بھی دی جائے گی۔’یہ مشرقی لندن کی مسجد وائٹ چیپل میں ہوتا ہے اور کئی سالوں سے ہوتا آرہا ہے ، لیکن لندن کے اس پہلو میں کبھی نہیں اور اس شہر میں خاص طور پر ، کبھی نہیں۔کونسل سے اذان کی اجازت لینے والے گروپ سے تعلق رکھنے والے عرفان ابراہیم نے میٹرو کو بتایا کہ ’مشرقی لندن کی مسجد وائٹ چیپل میں تو سالوں سے ایسا ہوتا آرہا ہے لیکن اس جگہ خاص طور پر شہر کے اس علاقے میں کبھی نہیں، اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہمارے لیے تاریخ ساز لمحہ تھا‘۔مساجد کی والتھم فاریسٹ کونسل نے ان حالات کے پیش نظر اذان دینے کی اجازت کی درخواست کی تھی۔