لندن : حکومت نے لندن کے اسپتالوں میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مدد کے لیے 200 فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔وزارتِ دفاع کے مطابق فوجی اہلکار کورونا مریضوں کی زیادہ تعداد والے اسپتالوں میں تعینات کیے جائیں گے۔برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 80 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔