لندن: امریکہ نے ایک خاتون سفارت کار مارگریٹ میکلوڈ کو لندن کے سفارتخانے میں مقرر کیا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان اور ہندوستان میں سفارت کار کے طور پر کام کیا ہے اور وہ دونوں ممالک کی ثقافت سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے دونوں زبانوں پر عبور بھی اُسی دور میں حاصل کیا۔ لندن میں مارگریٹ میکلوڈ نے کہا کہ اردو ایک مشکل زبان ہے لیکن اس زبان میں خوبصورتی بھی ہے، بہت مشق کرنے کے بعد اور دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردو زبان کو سیکھنے میں مدد ملی۔انہوں نے بتایا کہ لندن میں خبروں کیلئے پاکستانی نیوزچینل دیکھتی ہوں۔مارگریٹ میکلوڈ نے کولمبیا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ کئی سالوں تک امریکی سینیٹ اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں کام کر چکی ہیں۔
