لندن ۔ /17 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے میئر صادق خان نے کورونا وائرس کے بحران میں ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو یقینی طور پر قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے اپنی تنخواہ میں 10% کٹوتی کا اعلان کیا ہے جو تقریباً 15,300 پاؤنڈس ہوتی ہے ۔ علاوہ ازیں انہوں نے سٹی ہال کے سینئر عہدیداروں کی تنخواہیں بھی فی الحال روک لی ہیں ۔ انہوں نے از خود یہ فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن کو بھی مطلع کیا ۔ انہوں نے حکام کو انتباہ دیا کہ اس وقت کونسل ٹیکس کی آمدنی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے اور گھر میں قیام کرتے ہوئے کورونا وائرس سے موثر طور پر لڑائی جاری رکھی ۔واضح رہے کورونا کے معاشی بحران کی وجہ سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں ۔