لندن کے میئر صادق خاں نے تولپ ٹاور کا منصوبہ مسترد کردیا

,

   

Ferty9 Clinic

l لندن کے میئر صادق خاں نے لندن میں گل لالہ (تولپ) کی شکل میں 1,000 فٹ بلند عمارت کی تعمیر کیلئے ارب پتی جوزف سافرا کی تجویز کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن جیسے مرکزی مقام پر ’’تولپ‘‘ کی شکل میں فلک بوس عمارت تعمیر کرنا بہتر نہیں ہوگا‘‘۔ صادق خاں کے دفتر نے کہا کہ ’’مجوزہ ٹاور لندن کے اسکائی لائن کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی وراثت قرار دیئے گئے لندن ٹاور پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔