لندن کے میئر کا دورہ ٹی ہب

   

حیدرآباد۔/18ستمبر، ( سیاست نیوز) لندن کے میئر پیٹر اسٹیلن نے ایک وفد کے ساتھ آج ٹی ہب کا دورہ کیا۔ حکومت تلنگانہ نے اسٹارٹ اَپس کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ سائبر سیکورٹی میں ہند ۔ برطانیہ تعلقات کو تقویت دی جاسکے۔ سائبر سیکورٹی سنٹر آف ایکسلینس نے لندن کے تعاون سے سائبر سیکورٹی فورم قائم کیا ہے۔ اسٹیلن نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں لندن کے میئر کی حیثیت سے حیدرآباد کا دورہ کررہا ہوں۔ کئی سال بعد لندن کے میئر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند۔ برطانیہ کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ان کا یہ دورہ اہم رول ادا کرے گا۔