مونٹیری (میکسیکو)۔ چیک جمہوریہ کی چھٹی سیڈ لنڈا نوسکووا نے امریکی کھلاڑی ایما ناوارو کو 7-6 (7)، 7-5 سے شکست دے کر مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اب 19 سالہ نوسکووا کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی لولو سن سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑی اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹور خطاب حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سن نے پہلے سیمی فائنل میں روس کی الیکزینڈروا کو 7-5، 3-6، 7-6 (6) سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پچھلے ہفتے سن نے سنسناٹی اوپن میں نوسکوواکو راؤنڈ 64 میں 6-4، 7-6 (4) سے شکست دی تھی۔