لنکا پریمیر لیگ کا نومبر میں انعقاد

   

کولمبو۔ سری لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل)کورونا وائرس کے باعث آئی پی ایل کی طرز پر نومبر میں سری لنکا میں ہوگی۔ نومبر میں لنکا لیگ کے انعقاد کے بعد آئی پی ایل کا ٹکراؤ ٹل گیا ہے ۔سری لنکا کرکٹ نے منگل کو ایک بیان جاری کیا اور اس بارے میں آگاہ کیا۔ ایل پی ایل کا پہلا سیزن28 اگست سے20 ستمبر تک ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس کو نومبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔