لنگرحوض میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) لنگرحوض کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر پولیس عبدالقوی نے بتایا کہ 52 سالہ خیرالنساء بیگم نے لنگرحوض درگاہ شریف کے احاطہ میں واقع باؤلی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ خاتون قاضی گلی قلعہ گولکنڈہ کی ساکن تھی جن کی ذہنی حالت کافی لمبے عرصہ سے درست نہیں تھی۔ یہ خاتون اکثر لنگرحوض درگاہ شریف جایا کرتی تھی اور صبح کی اولین اوقات میں درگاہ شریف پہنچنے کے بعد اس خاتون نے باؤلی میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔