حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : لنگر حوض باپو گھاٹ کی قدیم باؤلی کی عظمت رفتہ بحال کی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے اس باؤلی کا افتتاح کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ قدیم ورثہ کا تحفظ کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے حکومت قدیم و تاریخی ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ ابھی تک کئی تاریخی ورثہ کا تحفظ کرتے ہوئے اس کی عظمت بحال کی گئی ہے ۔ کے ٹی آر نے باؤلی کی عظمت بحالی کا رات میں دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مئیر حیدرآباد جی وجیہ لکشمی مقامی رکن اسمبلی کوثر محی الدین ، پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق ارویند کمار کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے قدیم باولی میں دو کچوؤں کو چھوڑا باپو گھاٹ میں اہتمام کردہ تصویری نمائش کا جائزہ لیا ۔ حکام کی جانب سے باپو گھاٹ اور قدیم باؤلی کے علاقہ کو روشنیوں سے منور کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر یہاں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ کے ٹی آر اور دوسروں نے بیٹھ کر قولی بھی سنی ۔ بعد ازاں کے ٹی آر نے ٹی آر ایس قائدین کو سیلفی لینے کا بھی موقع فراہم کیا ۔ خیریت آباد زونل کمشنر روی کرن ڈپٹی کمشنر وی نرسمہا اسمبلی حلقہ کاروان کے ٹی آر ایس انچارج ٹھاکر جیون سنگھ کے علاوہ ٹی آر ایس کے دوسرے مقامی قائدین موجود تھے ۔۔ ن