حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض علاقہ میں ایک آرمی جوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک آرمی جوان نے اپنے آپ کو گولی سے مار کر ہلاک کرلیا ۔ جس کی شناخت راجندر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جس کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے ۔ آج صبح کے اولین اوقات اس آرمی جوان نے اپنے بندوق سے فائر کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس لنگر حوض نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع