لنگر حوض میں حادثہ ، میاں بیوی ہلاک

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ لنگر حوض میں ہفتہ کی رات تیز رفتار کار کی ٹکر کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیش گوسوامی 35 سالہ اور اس کی بیوی مونا ٹھاکر 33 سالہ رکن نندی نگر بنجارہ ہلز ہفتہ کی رات اپنی سالگرہ تقریب سسرال میں لنگر حوض میں مناکر بائیک پر گھر واپس آرہا تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیںٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ مونا ٹھاکر حاملہ تھی۔ دونوں کی موت کی اطلاع سے گھر والوں کو بہت بڑا صدمہ پہنچا۔ تیز رفتار کار نے ایک آٹو اور ایک بائیک کو بھی ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ لنگر حوض پولیس نے مقام حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیا اور کار ڈرائیور پون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پون جو شراب پیکر گاڑی چلا رہا تھا جس کی لاپرواہی نے دو افراد کی جان لے لی۔ ش