لنگر حوض میں سڑک حادثہ ، انجینئیرنگ طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک انجنئیرنگ کا طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان پرنئے جو اس کی موٹر سائیکل پر لنگر حوض علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پرنئے مہدی پٹنم کے سنتوش نگر کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے جو نظام آباد ضلع کا متوطن تھا ۔ لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔