حیدرآباد : /14 مئی (سیاست نیوز) لنگر حوض کے علاقہ بغداد کالونی میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں شوہر نے اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شب اُس وقت پیش آیا جب محمد جہانگیر نے اپنی بیوی کنیز فاطمہ کا قتل کردیا ۔ میاں بیوی میں اختلافات چل رہے تھے اور پانچ دن قبل بھی دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں بیوی نے اپنے بچوں کے ساتھ شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے بھائی کے پاس چلی گئی تھی ۔ ہفتہ کی شب جہانگیر اپنے برادر نسبتی کے مکان پہنچ کر اسے دوبارہ اپنے مکان واپس لایا جس کے بعد پھر ایک مرتبہ میاں بیوی میں بحث ہوئی اور اس دوران جہانگیر نے کنیز کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کے فوری بعد جہانگیر نے اپنے برادر نسبتی کو فون پر قتل کی اطلاع دی اور بعد ازاں لنگر حوض پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ ب