حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ لنگم پلی میں پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ لنگم پلی نالے سے دستیاب نعش کے بعد علاقہ میں خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ عوام نے فوری اس بات کی اطلاع لنگم پلی پولیس کو دی ۔ پولیس نے مقام واردات پہونچکر معائنہ کیا اور نعش کو ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ خاتون کی شناخت کے اقدامات جاری ہیں۔ پولیس چندا نگر نے بتایا کہ خاتون کے ہاتھ پر نرسمہا لکھا ہوا پایا گیا اور اس کے قبضہ سے دستیاب پرس میں طلائی کان کے جھمکے اور براسلیٹ اور موبائل فون پایا گیا ۔ پولیس ان دستیات اشیاء کی مدد سے خاتون کی شناخت کے اقدامات کو انجام دے رہی ہے ۔ چندا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع